kohsar adart

رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی کے حجرے میں فائرنگ، چوکیدار جاں بحق

رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی کے حجرے میں فائرنگ، چوکیدار جاں بحق

رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی کے حجرے میں فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔ صوابی سے پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہونے والا حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق چوکیدار حملہ آور کو حجرے میں داخل ہونے سے روک رہا تھا۔ داخل ہونے سے روکنے پر ملزم منیر خان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس کے تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ سی سی ٹی وی میں مسلح چوکیدار کو ملزم کو گیٹ سے باہر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق گیٹ کے باہر ملزم نے چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم حجرےمیں موجود دیگر لوگوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملے کے وقت شہرام ترکئی حجرے میں موجود نہیں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More