top header add
kohsar adart

رکن بلوچستان اسمبلی دو مرتبہ کوشش کے باوجود حلف نہ اٹھا سکے

بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے اشوک کمار نے صوبائی اسمبلی کے اقلیتی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے ان سے حلف لیا۔

اشوک کما ر کبھی اسپیکر سے پہلے ہی جملے ادا کرتے تو کبھی اسپیکر کی آواز ان تک نہیں پہنچتی، جس کی وجہ سے وہ بولتے بولتے رک جاتے، اشوک کمار کے قریب بیٹھے رکن اسمبلی علی مدد جتک انہیں حلف پڑھنے کا طریقہ بھی بتاتے رہے۔

جب اشوک کمار اپنی نشست پر کھڑے ہوکر حلف نہ لے سکے تو اسپیکر نے انہیں اپنے پاس بلاکر حلف لیا۔

اشوک کما ر اقلیتی رکن اسمبلی سینٹ پیٹرک مسیح کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More