kohsar adart

روشن اورمضبوط پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ روشن اورمضبوط پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے ۔5 اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صورت حال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔اس وقت مقبوضہ کشمیر ایک عقوبت خانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ہندوتوا کا فلسفہ مذہبی ریاستی دہشت گردی کی بنیاد پر مسلمانوں کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ روشن اور مضبوط پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی دنیا میں پاکستان نے لڑنا ہے۔تحریک آزادی کی منزل اس وقت تک نامکمل ہے جب تک کشمیری آزاد ہو کر الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر نہیں لیتے۔

آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈل پاور کا بہت پوٹینشل موجود ہے. حکومت اس پر خاص توجہ دے رہی ہے تا کہ ٹورازم انڈسٹری کو فروغ ملے۔اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 12ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 90رکنی وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ قلبی محبت ہے۔ پاکستان کو روشن رکھنے کے لئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے خرچ ہوں گے۔ کرپشن اور بددیانتی کو ختم کرکے دم لوں گا۔

Bright Pakistan is the destination of Kashmiris.PM AJKروشن اورمضبوط پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More