رفاہ ڈویلپمنٹ فورم کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

اجلاس کا انعقاد رفاہ ڈویلپمنٹ فورم کے مرکزی دفتر میں ہوا

پوٹھہ شریف، مری (کوہسار نیوز)  رفاہ ڈویلپمنٹ فورم کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس رفاہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں شعبہ جات اور وارڈ کمیٹیز نے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشہ ماہ کے دوران یونین کونسل کی مختلف وارڈز میں اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کا کام کیا گیا۔
کیریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن نے طلبہ و اساتذہ کے لیے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا۔
رفاہ یوتھ کلب نے آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں شریک ہوئیں۔
یونین کونسل میں گندم کی بیجائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔  آئندہ دس دنوں میں یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔

وارڈز کے لیے ٹریکٹر کے اوقات اور دن متعین کر دیے گئے ہیں۔
نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے کمیٹی اپنا کام جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
آئندہ موسم بہار میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔ ہزاروں پھلدار درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

تاکہ ماحول بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی روزگار کی ایک منافع بخش جہت کا بھی احیاء عمل میں آئے۔
اجلاس کو اس خوش کن خبر سے بھی آگاہ کیا گیا کہ دس چھوٹے ٹریکٹر جلد یونین کونسل میں موجود ہوں گے۔  اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ آئندہ موسم بہار میں ہر ہر قطعہ زمین کو آباد کیا جائے گا۔
سوئی کے گراونڈ کے کام کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔ جلد ان شاءاللہ یہ سٹیڈیم کھیلوں کے لیے دستیاب ہو گا۔
ماہانہ میٹنگ میں رفاہ ڈویلپمنٹ فورم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ اس کام کو زیادہ بہتر انداز میں کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

FB IMG 1670437182928 1

ایک تبصرہ چھوڑ دو