
راولپنڈی کا سب سے بڑاہولی فیملی اسپتال 3ماہ کیلئے بند۔مریض کہاں جائیں گے؟
راولپنڈی کے سب سے بڑے ہولی فیملی ہسپتال کو 3 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کا مقصد اسپتال کی تزئین و آرائش کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز، سرجری، میڈیسن، او پی ڈی سمیت تمام وارڈز کو رواں ماہ بند کر دیا جائے گا،پنجاب حکومت نے ہولی فیملی ہسپتال کی تزین و آرائش کے لئے 1 ارب 80 کروڑ جاری کر رکھے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ہولی فیملی ہسپتال کی عمارت کو خستہ حال قرار دے رکھا ہے، تزیئن ا آرائش اور مرمت کے سلسلے میں ہولی فیملی ہپستال آئندہ 3 ماہ کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
مریض کہاں جائیں گے؟ متبادل انتظام کیا ہے؟
ذرائع نے بتایا کہ ہولی فیملی ہپستال میں روزانہ 10 سے 15 ہزار مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے اور ہپستال میں 300 ڈاکٹرز اور 400 نرسسز فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد بھی پندرہ سو سے دو ہزار تک بتائی جاتی ہے۔
ہولی فیملی ہپستال بند ہونے سے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا، ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہولی فیملی ہپستال کی بندش کے بعد مریضوں کو ہلال احمر کی عمارت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس وقت ہلال احمر کو ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مرکزی سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے ہولی فیملی ہپستال کے مریضوں کی ہلال احمر منتقلی سے ہیپاٹائٹس پروگرام متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حکام کے مطابق ہلال احمر میں روزانہ 60 سے 70 مریضوں کو ادویات فراہم کی جاتی ہیں، ہلال احمر میں گائنی وارڈ بھی قائم ہے جہاں روزانہ 150 مریض آتے ہیں،ہلال احمر حکام کا کہنا ہے کہ جنرل او پی ڈی میں 50 مریضوں کو روانہ چیک کیا جاتا ہے۔
Rawalpindi's largest Holy Family Hospital closed for 3 months.راولپنڈی کا سب سے بڑاہولی فیملی اسپتال 3ماہ کیلئے بند۔