kohsar adart

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کو 74 رنز سے شکست

343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

راولپنڈی (کوہسار نیوز) راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے پانچویں روز پاکستان کا کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ٹیسٹ میچ کے آخری روز پہلی اننگز کے اوپنر سینچری میکر امام الحق زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 48 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز بنا پائے۔ ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے سکور پر روبینسن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
آغا سلمان 30 رنز، اظہر علی 40 رنز، زاہد محمود ایک رن، حارث رؤف صفر جب کہ نسیم شاہ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بین سٹوک اور لیچ ایک ایک وکٹ لے پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More