top header add
kohsar adart

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں کل پانچ انٹر چینجز ہوں گے۔منصوبے کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

راولپنڈی رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔گورک پور تراھیا کے مقام پرکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دور ہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر امجد ثاقب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین مقرر

انہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر کام کی رفتار کے پلان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل سندھو، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ،

ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ،محکمہ ڈویلپمنٹ، بلڈنگ، ایف ڈبلیو او، نیسپاک کے نمائندے اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے ۔ آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہ رہے تھے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں روپے کی قدر میں بہتری،پٹرول سے متعلق بڑی خبر آگئی

راولپنڈی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان منصوبوں کی برق رفتار پیشرفت میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے ۔

منصوبے سے ٹریفک کی شدت میں کمی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی

آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گی۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سےروزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں

کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

۔راولپنڈی شہر کے لیے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ

ترقی کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More