top header add
kohsar adart

راولپنڈی ،سیمابیہ طاہر کی انتخابی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد ارکان گرفتار

راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے پی ٹی آئی کی آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی انتخابی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول کر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

جس پر پولیس نے دھاوابول دیا،اس موقع پر پولیس اور شرکا کے مابین ہاتھا پائی ،جس کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

ذرائع کاکہناتھا کہ سیمابیہ طاہر کی انتخابی ریلی پرانے ایئرپورٹ کے قریب سے گزر رہی تھی،

 

ریلی کے متعدد شرکا کو تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے گرفتارکر لی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More