راولپنڈی،چاندنی چوک کے قریب زیر تعمیر پلازہ سے2لڑکوں کی لاشیں برآمد
راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود چاندنی چوک کے قریب زیر تعمیر پلازہ سے2لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ فلک شیر اور 17 سالہ صارم علی کے نام سے ہوئی جن کو ظاہری طور پر کوئی زخم نہیں ہیں ۔
دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے
تاہم دونوں لڑکوں کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی،
لاشوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔