top header add
kohsar adart

راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے صادق سنجرانی کا نام بھی تجویز کردیا

راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے صادق سنجرانی کا نام بھی تجویز کردیا

نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے صادق سنجرانی کا نام بھی تجویز کردیا
راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے صادق سنجرانی کا نام بھی تجویز کردیا

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں مکی آرتھر کا ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران موجود ہونے کا پلان

 

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر صحافی نے راجہ ریاض سے سوال کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے کتنے نام لے کر آئے ہیں؟ اس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تین نام لےکر آیا ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ، تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ

 

ذرائع کاکہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی شامل ہے جو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ابھی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لیہ: وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لیے تین دن کا وقت ہے، تین دن میں نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
پارلیمانی کمیٹی تین دن کے اندر نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرے گی ،

پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ،

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ، تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ

 

الیکشن کمیشن دیے گئے ناموں میں سے دو دن کے

اندر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کرے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More