top header add
kohsar adart

رات کو افواہ قرار دے کر صبح حکومت نے پیٹرول بم گرادیا

مصنوعی قلت روکنا چاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار کی عجیب منطق

اوگرا کی جانب سے رات گئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو افواہ قرار دیےجانے کے بعد حکومت نے اتوار کو 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کی مصنوعی قلت کے خاتمے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کی سفارش اوگرانے کی تھی۔
وزیر خزانہ نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اٹھارہ اٹھارہ روپے اضافے کا اعلان بھی کیا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ شب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں پٹرول کی قیمت میں 75 روپے اضافے کی افواہ چل رہی تھی جس پر اوگرا نے خصوصی تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افواہوں کے ذریعے عوامی ردعمل کا جائزہ لینے کے بعد اتوار کی صبح وزیر خزانہ نے قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More