دیر کے شیر خان کو راولاکوٹ میں گولیاں مار کر لوٹ لیا گیا
خیبر پختون خواہ کے شہر دیر سے تعلق رکھنے والے محنت کش کو آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا اور اس سے محنت کی کمائی ہوئی رقم چھین لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ ضلع دیر بالا بیاڑ کوہستان کا رہائشی شیرخان راولاکوٹ میں محنت مزدوری کرتا تھا، گزشتہ روز متیال میرہ ٹھنڈی کسی میں ایک درندہ صفت شخص نے دن دہاڑے اس کی دونوں ٹانگوں میں دو گولیاں ماریں اور اس کے پاس محنت مزدوری کی کمائی سے جمع ہونے والی ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی نقد رقم اور موبائل لے کر فرار ہو گئے۔زخمی شیر خان اس وقت اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود راولاکوٹ پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔