دیامر بس حادثے میں اموات 21 ہو گئیں.پاک فوج کی امدادی کارروائی

راولپنڈی سے گلگت جانیوالی بس کو  یشوکل داس کے مقام پر موڑ کاٹے ہوئے حادثہ پیش آیا

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد اکیس ہو گئی جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

راولپنڈی سے گلگت جانیوالی بس کو  صبح پانچ بجے یشوکل داس کے مقام پر موڑ کاٹے ہوئے حادثہ پیش آیا. 21 زخمی اسپتال منتقل کر دئیے گئے.

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے اکیس مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم پر یشوکل داس کے مقام پر علی الصبح ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثےکا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی،

 

chilas 1

اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی کچھ دیر بعد جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے کے بعد ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے زخمیوں کےلیےخون کی اپیل کی گئی ہے۔بعد ازاں پاک فوج کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمی اور جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کیں.

 وزیر اعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افرادکی بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سےتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو