top header add
kohsar adart

دہشتگردی،انتہا پسندی خاتمےکو یقینی بنایا جائیگا،آرمی چیف  

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پائیدار استحکام لانے کے ساتھ  ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اورجنوبی وزیرستان کا دورہ کیا

 

اور جوانوں سے بات چیت کے دوران دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو سراہا۔

 

اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔

 

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی۔

 

انہوں نے مزید کہاقوم کی حمایت سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں اور ان کا یہ عزم قابل  ستائش ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More