kohsar adart

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دے دی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دے دی

4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔

انگلش بلے باز ول جیک نے 37 ، جونی بیئرسٹو نے 21 اور فل سالٹ نے 13 رن بنائے۔

معین علی 4، کرس جارڈن 3 ، لیام لیونگسٹن 2 اور ہیری بروک نے ایک رن بنایا، جوفرا آرچر 12 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

184 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 160 رن پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سےفخرزمان 45 اور بابراعظم 32 رن بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ افتخار احمد 23، عماد وسیم 22 اور اعظم خان نے 11 رن بنائے۔ محمد عامر 5، شاداب خان 3 اور صائم ایوب 2 رن بناسکے، محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More