دورہ چین کا پہلا روز،وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوش رنگ لے آئیں
لاہور،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دورہ چین کے پہلے روزبیجنگ میں مصروفیت سے بھرپوردن گزارا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایک ہی دن میں 5وزٹ اور5ملاقاتیں کیں اورمتعدد ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے سب سے پہلے روبوٹک زرعی آلات بنانے والی کمپنی اے آئی فور س ٹیک ہیڈ آفس کا دورہ کیا- کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئیں۔ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای اونے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ اور روبوٹک مشینری کا خود مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہارکیا اورکہا کہ پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی دعوت پر اے آئی فور س ٹیک کے ماہرین پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے کے لئے جلد دورہ کرے گا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بلیو ٹیک کلین ائیر الائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اورژونگ گی یون کن بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے چیئرمین مسٹر زی ہونگ شنگ سے ملاقات کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سدباب کے جدید ترین طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی ماہرین کو پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے سدباب حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ چینی ماہرین نے موسمیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پرمحکمہ ماحولیات حکومت پنجاب اور بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے۔ بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے اشتراک کار کر ے گا۔ بعدازاں وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجی اور شی جی تان ہسپتال کے دورے کئے۔وزیراعلی نے بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر لیو فولیانگ سے ملاقات کی اوراس موقع پر ”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی سے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو ”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی کے زیراہتمام کینسرکے علاج کے لئے درکار مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کینسر کے علاج کے لئے چین میں رائج طریق کار کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے پبلک سیکٹر نواز شریف ہسپتال کے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا اورچینی ماہرین کی معاونت سے نواز شریف کینسر ہسپتال میں جدید آلات اور طریقہ علاج کے عزم کا اظہارکیا۔”ہائی جیا“میڈیکل ٹیکنالوجی کے حکام کی نواز شریف کینسر ہسپتال کے لئے پروفیشنل معاونت پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو ٹیکنالوجی بیسڈ سسٹم بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور آپریشنز کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پنجاب اور چینی اداروں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشنٹ فرینڈلی اور موثر بنانے چاہتے ہیں۔ شی جی تان ہسپتال پہنچنے پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ سیکرٹری مسٹر ژودیاژن نے تفصیلی بریفنگ دی اورجدید طریقہ علاج،تحقیق اور پیشنٹ کیئر سسٹم کے بارے میں بھی بتایا۔ڈاکٹر لیوفورلیانگ نے میڈیکل ٹیکنالوجی کے جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بیجنگ میڈیکل انشورنس بجٹ مینجمنٹ، میڈیکل انشورنس گلوبل انڈیکس کنٹرول سسٹم پر بریف کیاگیا اور ایمپلائی میڈیکل انشورنس اور ریزیڈنٹ میڈیکل انشورنس کے سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی جی تان ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور چین کے جدید ترین ہیلتھ سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو ٹیکنالوجی بیسڈ ہیلتھ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف سے بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی ہیلتھ سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب اور سی جی تان ہسپتال کے درمیان تعاون اور شراکت داری کا خیرمقدم کریں گے۔سی جی تان ہسپتال کے ساتھ پنجاب کے ہسپتالوں کے ٹیلی میڈیسن لنک قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا-بیجنگ ٹرانسپورٹ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شانگ وانگ یو نے تفصیلی بریفنگ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے سٹیٹ آف آرٹ مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا-ملاقات میں بیجنگ میونسپل ٹرانسپورٹ سسٹم کے طرز پر سمارٹ ٹرانسپورٹیشن پلاننگ کے تحت الیکٹرک وہیکل کے انفراسٹرکچرکے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں پنجاب کے شہروں میں ماحول دوست پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے لئے چین کے تعاون سے موثر نظام بنانے پر گفتگو ہوئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو بڑھائیں گے۔
پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لئے پرعزم ہیں۔بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے مشاہدے سے مستقبل میں پنجاب کی ٹرانسپورٹ پالیسی بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کا جدید ترین نظام لانا چاہتے ہیں -ٹریفک میں کمی کیلئے مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ لاہور میں اورنج لائن میٹر وبس پاک چین دوستی کا چلتا پھرتا ثبوت ہے۔ لاہور،ملتا ن، اسلام آباداورراولپنڈی میں میٹر وبس سسٹم کیلئے چینی تعاون ناقابل فراموش ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ٹیکنالوجی کے اختراعی استعمال سے مزین بیجنگ کے گرین اورسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کو سراہا-