top header add
kohsar adart

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں100 رنز سے شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں100 رنز سے شکست
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں100 رنز سے شکست

لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹن 27، ڈیوڈ ملان 16، معین علی 15، جونی بیرسٹو 14، جوز بٹلر اور کرس ووکس 10، 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی میگا ایونٹ میں یہ لگاتار چوتھی جبکہ مجموعی طور پر پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، یوں اس کا آگے کا سفر تقریباً ختم ہوگیا ہے۔
بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 7 اوورز میں 22 رنز دے کر 4، جسپریت بمہرا نے 32 رنز دے کر 3 وکٹ اپنے نام کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More