kohsar adart

دریائے جہلم کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

دریائے جہلم کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے بلند شعلوں نے بڑے پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور دھوئیں کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ۔
رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم کے وسط میں جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ، جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے بلند شعلوں نے بڑے پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

جنگل میں خشک گھاس کی بہتات کے باعث آگ شدت اختیار کر رہی ہے ۔دریا کے وسط میں فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا ناممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More