kohsar adart

دبئی میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی سرگرمیاں جاری،بینرز آویزاں

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، ٹورنامنٹ کھیلنے والی ٹیمین بھارت اور بنگلادیش دبئی میں موجود ہیں۔

بھارتی ٹیم نے دو دن کی مسلسل انتھک مشقوں کے بعد آج آرام کیا اور کچھ پلئیرز نے دبئی کے مختلف شاپنگ مقامات کا رخ کیا جبکہ بنگلادیش کے پلئیرز نے دو دن کی دھواں دار پریکٹس اور پاکستان شاہینز کیخلاف پریکٹس میچ کی شکست کو بھلانے کیلئے آرام کو ترجیح دی اور دبئی میں وقتاً فوقتاً ہونے والی بارش میں دوستوں سے گپ شپ کی اور کچھ نے ہوٹل میں سوئمنگ کی۔

یاد رہے کہ اب تک بھارتی کھلاڑی اپنی فیملیز کے بغیر ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں لیکن کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کےلیے شاپنگ لسٹ ساتھ لائے ہیں اور دبئی میں فیملز کی فرمائش کردہ شاپنگ بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More