kohsar adart

خیرپورمیں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین

خیرپورمیں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین

 

خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا،ملزمان نے اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ پولیس نے 13 افراد کے قتل میں الزام میں لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، پسند کی شادی نہ کرانے پربیٹی نے زہر دےکرپورے خاندان کو قتل کیا،پولیس نے بتایاکہ ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔

ملزمہ شائستہ کا کہنا ہے کہ امیر بخش اور میں محبت کرتے تھے اس نے ہی مجھے زہر لاکر دیا ،امیر بخش نے کہا کہ ان سب گھر والوں کو زہر کھلائو پہر ہم شادی کرین گے ،میں نے اپنے گھر والوں کو کھانے میں زہر دیا اس میں میرے گھر والوں سمیت امیر بخش کا باپ بھی جانبحق ہوگیا تھا،امیر بخش نے کہا کہ تمہارا اور میرا باپ مرجائیں گے تو ہم شادی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More