خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 6خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 6خوارج ہلاک
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کا کہا ہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5شارب شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراوکرکے دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ شروع کردی،سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، اس کاروائی میںفتنہ الخوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب لکی مروت سرائے نورنگ کے علاقے امن خان عالمی کلی میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ملا محمد غلام ہلاک ہوا ،لکی مروت میں پولیس کے بھاری نفری علاقہ میں موجود ہیںاور سرچ آپریشن جاری ہے۔