
خیبر پختونخواہ کی 15 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے چھ بجے گورنر ہاوس میں ہو گی۔
پانچ مشیروں کے ساتھ صوبائی کابینہ کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ کابینہ میں شامل 20 ارکان آج شام اپنے عہدوں کا حلف لینگے۔
خیبر پختونخواہ کی 15 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے چھ بجے گورنر ہاوس میں ہو گی۔گورنر کے پی غلام علی وزراء سے حلف لینگے۔
صوبائی کابینہ میں ارشد ایوب خان ، محمد شکیل شامل۔محمد عدنان قادری اور فضل حکیم بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عاقب اللہ خان اور محمد سجاد ،پختونیار خان ، آفتاب عالم اورخلیق الرحمان آج حلف لینگے۔ مینا خان آفریدی ، فضل شکور خان اور نذیراحمد عباسی ،بھی کابینہ میں شامل
اعلامیہ سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور ظاہر شاہ طورو بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ، رکن اسمبلی سید فخر جہاں اور بیرسٹر محمد علی سیف وزیراعلی کے مشیر ہونگے۔مزمل اسلم ، زاہد چن زیب اور مشال اعظم بھی وزیر اعلی کے مشیروں میں شامل۔ پانچ مشیروں کے ساتھ صوبائی کابینہ کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ کابینہ میں شامل 20 ارکان آج شام اپنے عہدوں کا حلف لینگے۔