خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا
صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا، گورنر حاجی غلام علی نے نگران وزراء سے حلف لیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
خیبرپختونخوا کی 9 رکنی نگران کابینہ میں سید مسعود شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور اور انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔