
خیبرپختونخواہ کی کابینہ میں توسیع ،بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی معاون خصوصی مقرر
خیبرپختونخواہ کی کابینہ میں توسیع ،بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی معاون خصوصی مقرر
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)سرکل بکوٹ کے لیے ایک اور اعزاز ۔۔بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی (انٹی کریپشن) مقرر کردیاگیا ھے ۔
مصدق عباسی اس سے قبل خیبرپختونخواہ میں ڈائریکٹر جنرل نیب اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے احتساب بھی رہ چکے ہیں ۔
مصدق عباسی کا تعلق ضلع ایبٹ آباد کے خوبصورت خطہ سرکل بکوٹ کے گاؤں بیروٹ سے ھے دوران سروس اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مصدق عباسی نے اپنے علاقہ کے عوام کی خدمت کی اور بیروٹ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے انکا خصوصی کردار رہا ۔
اس وقت خوش قسمتی خیبرپختونخواہ میں یونین کونسل بکوٹ سے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی اور ساتھ والی دوسری یونین کونسل بیروٹ سے برگیڈیئر ر مصدق عباسی معاون خصوصی وزیر اعلی ہوگے عوام علاقہ امید کرتے ہیں کہ اب سرکل بکوٹ سے بدعنوان عناصر کا مکمل صفایا کرکے صحت ۔تعلیم۔زرائع آمد ورفت منشیات فروشوں ۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ۔سی أین ڈبلیو ۔کوھالہ مولیا نمل ترچھ روڈ ۔بکوٹ نتھیاگلی روڈ ۔ٹھنڈیانی پٹن پلہیر روڈ دلولہ بوئی سوار گلی روڈ۔کوھالہ پل تا بیروٹ شاہراہ کشمیر شاہراہ خاقان عباسی روڈ پر مسائل بکوٹ ڈگری کالج کی تعمیر بکوٹ تحصیل کا قیام جیسے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے
خوشامدی فوٹو سیشن کروانے والے بستہ اٹھانے والے عناصر کی جگہ عام عوام کی حقیقی آواز پر توجہ دے کر سرکل بکوٹ کے پہاڑوں میں رہنے والوں کے پہاڑوں جیسے بڑے مسائل کسی حد تک کم کرکے دعائیں لے سکتے ہیں ۔