top header add
kohsar adart

خلل نہ ڈالا جاتاتو پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا،نواز شریف

خلل نہ ڈالا جاتاتو پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا،نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی آئی ہے پاکستان اوپر گیا ہے،اگر خلل نہ ڈالا جاتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا ، وزیراعظم کو گھربھیجنے کے فیصلے کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیردفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکن متحد ہیں ،ن لیگ کے کارکنان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ، پاکستان کے حالات دن بدن بہترہورہے ہیں، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے ،اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظر بد سے بچائے،صدر ن لیگ نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں،مہنگائی کم ہورہی ہے،پاکستان میں ترقی کی رفتار بہتر، مہنگائی کی کمر ٹوٹ رہی ہے ،پاکستان کا گروتھ ریٹ بہتر ہورہا ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن جب بھی آئی ہے پاکستان اوپر گیا ہے،اگر خلل نہ ڈالا جاتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا ،خلل ڈالنے والےاپنی مقاصد کیلئےوزیراعظم کو گھربھیجتے رہے، وزیراعظم کو گھربھیجنے کے فیصلے کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

میاں نوازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان گرداب سے نکلتا ہوا نظرآرہا ہے،اگرمومینٹم رہتا تو پاکستان میں کوئی بےروزگاری نہ ہوتی،خلل نہ ڈالا جاتا تو پاکستان میں کوئی دہشت گردی نہ ہوتی،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف ملک کی حالات بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ، کچھ لوگوں نے ذاتی مقاصد کیلئے ملک کو داؤ پر لگا دیا ، مجھے پارٹی صدارت سے بھی اتار دیا گیا ، مجھے ساری زندگی کیلئے سیاست سے نااہل کرادیا گیا۔اگر خلل نہ آتا تو آج پاکستان جی ٹوینٹی میں شامل ہوتا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More