top header add
kohsar adart

خلفائے راشدین کا زمانہ امت کے لئے نمونہ ہے،سنی علماء کونسل

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)سنی علماء کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ملکی مسائل کےحل ،دہشتگردی خاتمہ ،معیشت کی بہتری کے لئے اسلامی نظام کا نفاذ کیا جائے۔اس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ یوم شہادت علی المرتضی رض پر سیمینار میں حکومت سے خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالہ سے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہونے والے سیمینار میں سنی علماء کونسل کے مرکزی رہنما مفتی اسرار الحسن عباسی ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا عبداللہ عباسی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وطن عزیز کا قیام اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں ہیں۔اسلام کے نام پر ملک کے قیام کے بعد یہ حق حاصل ہے اسلام کے اولین خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل دی جائے۔مرکزی رہنما مفتی اسرار الحسن عباسی نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کا زمانہ امت کے لئے نمونہ ہے۔ملکی سطح پر خلافت راشدہ کے عادلانہ نظام کے نفاز سے ترقی ہوگی۔فاتح خیبر سیدنا علی المرتضیٰ رض نے 44 لاکھ مربع میل پر حکومت کی ۔17 رمضان کو آپ پر قاتلا نہ حملہ ہوا تھا اور 21 رمضان کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔خلفائے راشدین کی سیرت اجاگر کرنے کے لئے ملک میں عام تعطیل دی جائے۔ اس موقع پر سنی علماء کونسل نے متفقہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناموس صحابہ رض کے بل کو منظور کیا جائے اور توہین کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اہلبیت اور صحابہ کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کرکے عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے چائینیز انجنیئرز کی دہشتگردی کے واقعہ میں ہلاکت کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے ملک کی ترقی معیشت کی بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے لئے ملک میں خلفائے راشدین کا نظام نافذ کیا جائے ۔سیمینار کے اختتام پر ملک کی سلامتی امت مسلمہ اور بالخصوص فلسطین غزہ کے مسلمانوں کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More