خطہ کوہسار کی قابل فخر بیٹی فضہ حفیظ عباسی
تحریر :جمیل الرحمٰن
بکوٹ کے ملحقہ علاقے مولیا سے تعلق رکھنے والی اس قابل فخر ،ہونہار، محنتی، قوت گویاٸی سے معروم بچی فضا حفیظ عباسی کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔
یہ بچی جس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی۔
ساتویں کلاس کی یہ طالبہ جو ایبٹ آباد راٸز سکول فار انکلوٸز ۔۔۔۔۔۔۔میں زیر تعلیم ہے
کلاس 7th کی سپیشل بچی فضاء حفیظ عباسی سپیشل ورلڈ اولمپکس مقابلوں کے لیے جرمنی کے شہر برلن روانہ ہو چکی ہے۔
فضاء بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کے ساتھ ایک بہترین ایتھلیٹ ہے،اسپیشل اولمپکس پاکستان کی منقعد صوبائی گیمز میں تین گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہے۔
فضہ حفیظ خیبر پختونخوا کی واحد طالبہ ہے جو ورلڈ گیمز برلن جرمنی 2023میں شرکت کرنے جا رہی ہے ۔۔اور اس کے پیچھے اس بچی کی انتھک محنت، والدین اور اساتذہ کا اعتماد اور شفقت کارفرما ہے ۔
کامیابی اور ترقی کی اولین شرط محنت ہے۔عروج و کمال کے لیے نہ تو کوئی شارٹ کٹ ہے اور نہ ہی کوئی طلسماتی کرتب، بلکہ محنت ، محنت اور صرف محنت ہے۔ا ور محنت کے لیے کسی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونا، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا، سرٹیفکیٹ کی فائل کا ہونا بھی ضروری نہیں ، نہ امیر کبیر، اور اونچے گھرانے کا ہونا ضروری ہے۔بلکہ انسان کے اندر عزم ، اعتماد اور یقین کا ہونا ضروری ہے۔ صحیح سمت متعین کر کے دھیرے دھیرے ،محنت و استقامت سے بڑھتے رہیں، محنت اپنا وعدہ ضرور نبھائے گی۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کامیابی کی منازل طے کرتا ہوا ترقی کرتا چلا جائے۔ ہر کوئی عروج چاہتا ہے،مگر محنت شاقہ کے بغیر عروج حاصل نہیں ہوتا۔ دنیا میں بہت سے لوگوں نے نام کمایا، عروج کی بلندیوں کو چھوا۔ وہ بھی ہماری طرح انسان تھے انکے پاس نہ تو الہ دین کا چراغ تھا نہ ہی کوئی اور جادوئی ہتھیار، بلکہ محنت ہی انکی کامیابی کے پیچھے کار فرما تھی۔
انسان کو خود اپنی کوشش کے سوا کسی چیز کا حق نہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ والدین کی بہترین تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔
اور اس سپشل بچی نے ثابت کر دیا کہ اگر انسان محنت کرے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔