kohsar adart

خضدار میں زلزلے سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے

گڑھی جو میں زمین میں بھی دراڑیں پڑ گئیں- جانی نقصان کی اطلاع نہیں-زلزلے کی گہرائی 60 کلو میٹر تھی-انتظامیہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے نے  ایک بار پھرتباہی پھیلا دی ہے، 5 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے جبکہ زمین میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام  سوا پانچ بجےزلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے جن کی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔  زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں،  تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

Many houses were destroyed in the earthquake in Khuzdar۔خضدار میں زلزلے سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More