kohsar adart

خبردار! ڈیجیٹل گیمز بچوں کو دل کامریض بناسکتے ہیں

غیر نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ طبی ماہرین نے حل پیش کر دیا

طبی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ ڈیجیٹل گیمز بچوں کو دل کامریض بناسکتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ موبائل اور لیپ ٹاپ وسے فاصلہ رکھنے کا عادی بنایا جائے۔

میڈی کیئراسپتال کے تحت نیشنل کانفرنس فار پریوینٹو کارڈیک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے طبی ماہرین نے شرکت کی، ماہرین نے دل کے بڑھتے ہوئے امراض اور ان کی روک تھام اور  تدارک کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے اور مقالے پیش کئے۔

نیشنل کانفرنس فار پریوینٹو کارڈیک سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی سی کے چئیرمین اور سابق صدر سارک کارڈیک سوسائٹی پروفیسر منصوراحمد نے کہا کہ نوجوانوں میں ہونے والی دل کی بیماریاں غیر متوازن طرز زندگی کی وجہ سے پیدا ہورہی ہیں، انہوں نے کہا بچوں میں دل کے امراض کی روک تھام کیلئے ان کو غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بنانا چاہے، موجودہ صورت حال میں ہم بچپن سے ہی بچوں میں دل کی بیماریوں کے اسباب پیدا کررہے ہیں اسکولز میں بچوں کے کھیلوں کے میدان موجود نہیں اور ان کی تمام سرگرمیاں کا محور اب ڈیجیٹل گیمز ہیں جو کو انتہائی تشویشناک بات ہے۔

سارک کارڈیک سوسائٹی کے سابق سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں جو پہلو سب سے زیادہ خطرناک سامنے آرہا ہے وہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے امرض قلب ہیں۔ بلند فشار خون، بلڈ پریشر، زہنی تناو اور امراض قلب سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ہی ترجیع ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان میں امراض قلب کا علاج بہت مہنگا ہے جو کہ ایک عام شخص کی دسترس سے باہر ہے مگر احتیاطی تدابیر ہر انسان اختیار کرسکتا ہے خاص طور پر ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں اور ہر قسم کی تمباکو نوشی سے گریز کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More