top header add
kohsar adart

خان کی زندگی کو بی بی، گنڈاپور اور ان کےحواریوں سے خطرہ ہے

 

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ خان کی زندگی کو بی بی، گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آج بھی اپنی اس بات پر قائم ہوں، اس کا پہلا ثبوت قاسم سوری کا ٹوئٹ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ قاسم سوری نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور اُسے اِن سے بچانا ہے۔ دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے ٹوئٹ کی تردید کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More