خانہ کعبہ کی چابی 78 ویں کلید بردار شیخ عبدالوہاب کے حوالے
خانہ کعبہ کی چابی 78 ویں کلید بردار شیخ عبدالوہاب کے حوالے
خانہ کعبہ کے کلید بردار (سادن) شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے انتقال کے بعد خانہ کعبہ کی چابی شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کے سپرد کر دی گئی ہے ۔
شیخ عبدالوہاب یہ ذمہ داری نبھانے والے 78ویں شخص ہیں ، فتح مکہ سے اب تک 77 کلید بردار یہ ذمہ داری سر انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل 77 ویں کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جنہیں مکہ مکرمہ کے معروف قبرستان معلی میں سپرد خاک کیا گیا،واضح رہے ’سادن‘ اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے پاس کعبہ شریف کی چابی ہوتی ہے۔ کعبہ کے قفل کو کھولنا، بند کرنا اور اندرونی و بیرونی صفائی وہ غلاف کعبہ کی تبدیلی و دیگر امور بھی سادن یعنی کلید بردار کے ذمہ ہوتے ہیں۔
فتح مکہ کے بعد نبی اکرم ﷺ نے بنو شیبہ کو چابی سونپی اور انہیں یہ ذمہ داری عطا فرمائی تھی اس وقت سے اب تک کلید برداری کی ذمہ داری آل شیبہ کے پاس ہی ہے۔