top header add
kohsar adart

خاتون جنرل کینیڈا کی مسلح افواج کی سربراہ تعینات

خاتون جنرل کینیڈا کی مسلح افواج کی سربراہ تعینات

 

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون لیفٹننٹ جنرل جینی کیریگنن کو کینیڈین آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی سربراہ تعینات کردیا۔

 

 

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹننٹ جنرل جینی کریگنن کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور فوج کے موجودہ سربراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وائن آیئر کی جگہ لیں گے جو سی اے ایف سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

 

جنرل جینی کیریگنن اس وقت کینیڈا کی مسلح افواج میں پروفیشنل کنڈکٹ اینڈ کلچر کی سربراہ ہیں۔

 

اعلامیے کے مطابق جنرل جینی کیریگنن کا فوجی کیریئر 35 برسوں پر محیط ہے، اس دوران انہوں نے دو کمبیٹ انجینئر رجمنٹس اور سیکنڈ کینیڈین ڈویژن کی کمانڈنگ کی ہے جہاں انہوں نے 10 ہزار سے زائد سپاہیوں کی سربراہی کی ہے۔

 

جنرل جینی کیریگنن 2008 میں سی اے ایف کی تاریخ کی پہلی خاتون بنی تھیں جب انہوں نے فوج کے جنگی یونٹ کی کمان سنبھالی تھی، اسی دوران انہیں افغانستان میں تعینات کردیا گیا تھا، انہوں نے اس کے علاوہ بوسنیا-ہرزیگونیا اور شام میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More