top header add
kohsar adart

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
تاہم مٹی کا تیل 2.82روپے کمی سے 211.03 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے کمی کے ساتھ 189.46روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More