حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف بجلی کی قیمت میں دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 13 مارچ کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے 31 مارچ کو ختم ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔