kohsar adart

حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ تیار کر لیا

وزیر اعظم نے قانونی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی

حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ تیار کر لیا

شہباز شریف حکومت نے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے مدارس کے حوالے سے اہم قانون سازی کی تیاری کر لی ہے اور دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیاگیا ہے۔

حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ تیار کر لیا
حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ تیار کر لیا

مجوزہ قانون کے تحت کوئی دینی مدرسہ ضروری اور درکار قانونی تقاضے پورے کئے بغیرکام نہیں کر سکے گا۔ وزیر اعظم نے قانونی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی،کابینہ کی منظوری کے بعد  اس حوالے سےبل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،  واضح رہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد کے حالات میں مجوزہ قانون سازی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے قبضےسے385 پاکستانی چھڑا لئےگئے

 

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کئے، ملک میں رجسٹریشن اور ریگولیشن سے متعلق پرانے قوانین منسوخ کرکے نئے بنائے گئے، تمام غیر حکومتی اور رضاکارانہ تنظیموں کے قوانین منسوخ کر کے نئے بنائے گئے۔خیراتی اداروں، ٹرسٹس اور وفاق کے قوانیں بھی منسوخ کر کے نئے بنائے گئے، صوبوں، وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں پرانے قوانین ختم، نئے بنائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More