kohsar adart

حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرادیا

 

وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

 

وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو ل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔

 

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ ردو بدل کی روشنی میں جائزہ لیا اور قیمت کا تعین کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ حکومت نے 31 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری سے ہی عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی تھیں اور پیڑول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔

 

بعد ازاں 15 جنوری کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 3 روپے 47 پیسے اضافہ کردیا تھا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More