top header add
kohsar adart

حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہرائیں بند کردیں،گنڈاپور

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے احتجاج کی کال کے بعد حکومتی اقدامات پر کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہرائیں بند کردیں۔

علی امین گنڈاپور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہناتھا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہناتھا کہ ہم ابھی تیاریوں کے مراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا

،ان کاکہناتھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں،جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More