kohsar adart

حکومت مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی تھی،بیرسٹر گوہر

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پہل کی ، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی۔ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ 28 جنوری کو جواب دینگے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More