حویلیاں میں میاں بیوی کا قاتل گرفتار .لاشیں کنویں سے برآمد
ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں کی حدود میں تھانہ رجوعیہ پولیس کی کارروائی ، تین ماہ قبل میاں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر دونوں نعشیں رجوعیہ کے علاقہ ملکاں میں ایک کنویں سے برآمد کر لی گئیں.
تفصیلات کے مطابق رواں سال ماہ اگست میں مقتولین امام علی شاہ سکنہ رجوعیہ اور اس کی دوسری بیوی کے اغواء کے حوالے سے تھانہ رجوعیہ میں مقدمہ زیر دفعہ 365/109/34 پی پی سی درج درج کیا گیا تھا. دوران تفتیش رجوعیہ پولیس نے ملزم وقاص شاہ ولد زعفران شاہ کو گرفتار کیا، جس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں میاں بیوی کو قتل کر کے نعشیں ملکاں میں ایک کنویں میں پھینک دی تھیں ، جس پر پولیس نے ریسکیو اداروں کے ہمراہ نعشوں کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں منتقل کر دیا ، جبکہ مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر کے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے.