top header add
kohsar adart

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات استنبول صدارتی دفتر کے بند کمرے میں ہوئی، ترکیہ کے صدر اس سے پہلے میڈیا کو بتا چکے تھے کہ ملاقات کا ایجنڈا اسماعیل ہنیہ اور ہمارے درمیان رہے گا۔

ملاقات میں فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، ترکیہ نےاسرائیل کے خلاف تجارتی سمیت متعدد پابندیاں عائد کی، اسرائیل ایک دن فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین کے عوام کو انسانی امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھےگا، غزہ پٹی کے لیے اب تک 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیج چکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کےمطابق ترک صدر اور حماس سربراہ کے درمیان اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر کی جانیوالی بمباری کے بعد پہلی ملاقات تھی۔

اسماعیل ہانیہ نے دوحہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ترکیہ کا 3 روزہ دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More