kohsar adart

حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

سری نگر سمیت متعدد اضلاع میں مظاہرین سیاہ جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حسن نصراللّٰہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "شہید مرتے نہیں، دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔”

خیال رہے کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ ایک روز قبل صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More