حزب اللہ کااسرائیل پر ڈرون حملہ،4صیہونی ہلاک
اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ناکام ،حزب کا ڈرون حملہ 4صیہونی ہلاک
حزب اللہ کے ڈرون نے حیفا میں گولانی بریگیڈ بیس کے ڈائننگ ہال کو نشانہ بنایا، گولانی بریگیڈ کا ڈائننگ ہال حیفا کے جنوب میں واقع ہے۔
اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ڈرون کا پتہ لگانے میں ناکام رہا، جس سے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بھی متحرک نہ ہوسکے۔
عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ نے 67 زخمیوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے 3 ہلاکتیں بتائی ہیں۔
حزب اللہ نے ”اسرائیلی“ فوجی اڈے پر ہونے والے مہلک ڈرون حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ بیروت اور لبنان پر ”اسرائیل“ کی جارحیت کے جواب میں ”خیبر“ سیریز کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔
اس نے کہا کہ اس نے ’حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنانے والے کامیکاز ڈرونز کا ایک جھنڈ‘ لانچ کیا۔
اس سے قبل حزب اللہ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈرون سے کریات شمونہ بستی میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا، جس سے پورا کریات شمونہ دھوئیں کے بادلوں میں چھپ گیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر تقریباً 320 پروجیٹائل فائر کیے۔ یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی وجہ سے ہفتے کو عام تعطیل تھی۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ یوم کپور کے دوران ہفتے کے آخر میں حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تقریباً 320 میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔