
حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد کے شادی ہال میں قومی کرکٹر حارث رؤف کے دعوت ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حارث رؤف کی تقریب ولیمہ میں بڑی تعداد میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی ،
یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی،قومی کرکٹرز کی شرکت
ولیمہ میں مصباح الحق فخر زمان فہیم اشرف محمد وسیم عاقب جاوید عاطف رانا،
سابق کرکٹر سہیل تنویر فاسٹ بولر موسی خان اور دیگر شریک ہوئے۔
حارث روف کے ولیمہ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔
حارث رؤف نے دعوت ولیمہ پر ہلکا سفید کوٹ اور کالی رنگ کا ٹراوئز پہنا ہوا تھا۔
خیا ل رہے کہ کراچی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم حارث روف کے ولیمے میں شرکت نہیں کر سکی،
خراب موسم کے باعث پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
قومی کرکٹرز نے ویڈیو میسج کے ذریعے حارث روف کو شادی کی مبارکباد دےدی۔