جے یو آئی کارکنان کا پی ٹی آئی کارکن پر تشدد
اسلام آباد ایئر پورٹ پر مولانا فضل الرحمان پر آواز کسنے کا نتیجہ، جے یو آئی کارکنوں نے مار مار کر پی ٹی آئی کارکن کا بھرکس نکال دیا، اس دلخراش واقع کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
مولانا فضل الرحمٰن پر آوازیں کسنے کے جاعث جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن پر تماچوں، لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی۔
پی ٹی آئی کارکن نے مولانا فضل الرحمٰن پر ’ڈیزل‘ کی آواز کسی جس پر جے یو آئی کارکنوں نے موقع پر ہی پی ٹی آئی کارکن کو پھینٹی لگا دی۔