جے یو آئی نے اسد قیصر کو شرائط سے آگاہ کردیا

جے یو آئی نے اسد قیصر کو شرائط سے آگاہ کردیا

 

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا، جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتا دیا، جے یو آئی کی کئی شرائط وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔

 

 

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان  شرائط سے متعلق اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا، اسد قیصر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

 

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔

 

دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے   گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو