
جیل میں عمران خان سے دیسی مرغی کا بل 79 ہزار وصول
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اٹک جیل میں دیسی مرغی کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں 79 ہزار روپے جمع کرائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی نمبر 804 کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزار روپے اور دوسری مرتبہ 29 ہزار جمع کرائے گئے ہیں کیونکہ بطور قیدی ان کو اپنی مرضی کی خوراک کے لیے رقم خود ادا کرنا ہوتی ہے۔مذکورہ رقم عمران خان کے وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے چند روز قبل عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ان کی مرضی کے کھانے کا مینیو طے کیا تھا۔
جیل زرائے نے بتایا کہ عمران خان نے صبح ناشتے میں دو انڈے روٹی اور ساتھ دہی کی فرمائش کی۔اسی طرح دوپہر اور رات کے کھانے میں روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں دینے کو کہا۔تاہم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں دیسی چکن حسب فرمائش فراہم کیا جائے۔

جیل زرائے نے انکشاف کیا کہ قیدیوں کے لیے جیل مینو میں ہفتے میں چار دن چکن فراہم کیا جاتا ہے تاہم عمران خان نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ دو ہفتے میں کھانے میں دو یا تین مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر ان کے 8 ہزار روپے خرچ ہوئے جو ان کے اکاؤنٹ سے منہا کر لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں جیل میں عمران خان کے فوڈ مینیو سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور اس میں دیسی چکن اور بکرے کے گوشت کی کہ بے دریغ استعمال کا دعوی کیا گیا تھا۔
Jail officials charged 79,000 chicken bill from Imran Khan ,جیل میں عمران خان سے دیسی مرغی کا بل 79 ہزار وصول