
جھیکاگلی میں اج دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون و ہڑتال
مری کےمعروف کاروباری مرکزجھیکاگلی میں اج دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون و ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کے تاجران سراپا احتجاج بن گئے جبکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت پنجاب جھیکا گلی کی ری ماڈلنگ کے لیے تمام بازار کومکمل ختم کرنا چاہتی ہے جس پر تاجران اور مالکان سراپا احتجاج ہیں دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران،متحدہ ایکشن کمیٹی اورانجمن اتحاد مسیاڑی کے رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ پہلے متبادل مارکیٹ بنا کر دی جاے پھر دوکانیں خالی کرینگے متاثرہ تاجر ان کا کہناتھا کہ 2010 میں جھیکاگلی گلی بازارکی ایک سائیڈ کو پارکنگ پلازہ کے نام پرختم کرتے وقت تاجران سےجو معائدہ کیا گیاتھااس پر بھی ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکا جھیکا گلی بازار مری کے بارہ دیہات کا مقامی بازار بھی ہے جہاں سے سیاح بھی مستفید ہورہے ہیں۔