kohsar adart

جھنگ،6 افراد کا سابق چیئرمین یوسی مہر افضل پر سرعام تشدد

جھنگ: 6 افراد کا سابق چیئرمین یوسی مہر افضل پر سرعام تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے
جھنگ میں سابق یو سی چیئرمین مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلا مراد والا کے رہائشی سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو دو موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کرڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
پولیس نے تھا نہ کوتوالی میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اورکارڈز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق زمین کے تنازع پر تشدد ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More