
جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے استعفیٰ دیدیا
لاہور: اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کردیا۔
اختر حسین نے استعفیٰ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان تحت تین مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا اور میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔