جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن جنگ نہیں امن چاہتے ہیں،ایران

ایران(اُمت نیوز)بغداد میں عراقی ہم منصب فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ بالکل واضح ہے کہ اپنے عوام اور مفادات کے دفاع کیلئے ایران کی کوئی سرخ لکیریں نہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگی صورتحال کیلئے پوری طرح تیار ہے لیکن ایران جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔ ایران خطے میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بات چیت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران غزہ اور لبنان میں جنگ بندی اور امن کےلیے کام جاری رکھے گا۔